فیفا ورلڈکپ: اسپین کی فتح پر لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جشن سوشل میڈیا پر چھا گیا

نیویارک (ویب ڈیسک): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کی تاریخی فتح کے بعد نوجوان فٹبال اسٹار لامین یمال کی اپنے ننھے بھائی کے ساتھ خوشی منانے کی دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
اسپین نے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فتح کے بعد ہونے والی جشن کی تقریبات میں سب سے زیادہ توجہ لامین یمال اور ان کے تین سالہ ننھے بھائی کینے نے حاصل کی، جن کی جذباتی اور خوشگوار لمحات پر مبنی ویڈیو شائقین کے دل جیت رہی ہے۔
مداحوں نے سوشل میڈیا پر اس خوبصورت منظر کو کھیل سے بڑھ کر خاندانی محبت اور خوشی کی علامت قرار دیتے ہوئے لامین یمال کے اس انداز کو بے حد سراہا۔
