پاکستان، سری لنکا ویمن ٹی ٹونٹی سیریز کا وینیو تبدیل، میچز اب دمبولا میں ہوں گے

دمبولا (ویب ڈیسک): پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے دوران کھیلی جانے والی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے وینیو میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز اب ہمبنٹوٹا کے بجائے دمبولا میں کھیلی جائے گی، تاہم سیریز کے شیڈول اور تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب ون ڈے سیریز کے شیڈول میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور وہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق منعقد ہوگی۔
