علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں 2026 داخلوں کی اہم آخری تاریخوں کا اعلان

(ویب ڈیسک): علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026 کے داخلوں اور طلبہ کے انرولمنٹ سے متعلق اہم آخری تاریخیں مقرر کردی گئی ہیں۔
نئے داخلوں کے لیے میٹرک، ایف اے، ایسوسی ایٹ ڈگری (AD)، بی ایس، بی ایڈ، پی جی ڈی اور سرٹیفکیٹ پروگرامز میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح جاری طلبہ (Continuing Students) کے انرولمنٹ کی آخری تاریخ بھی 7 ستمبر 2026 ہے۔
طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ داخلے یا انرولمنٹ سے متعلق ضروری کارروائی مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کرلیں تاکہ کسی مشکل سے بچا جاسکے۔
