امریکا نے مسلسل ساتویں رات بھی ایران پر فضائی حملے جاری رکھے

واشنگٹن (ویب ڈیسک):امریکی فوج نے ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات بھی فضائی کارروائیاں کیں۔ امریکی حکام کے مطابق حملوں کے دوران متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، تاہم متاثرہ مقامات اور نقصانات کی مکمل تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
یہ حملے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایران نے کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حملے نہ رکے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
