شعیب اختر کا عمران خان سے محبت اور عقیدت کا کھل کر اظہار: "ان کی قیادت میں 400 ٹیسٹ وکٹیں لیتا"

(ویب ڈیسک)- سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق کپتان اور وزیراعظم عمران خان کے لیے اپنی دیرینہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہمیشہ خواہش رہی کہ وہ عمران خان کے ساتھ کرکٹ کھیلیں۔
شعیب اختر نے عمران خان کے ساتھ اپنے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی انہیں ’عمران بھائی‘ کہتے ہیں اور ان کے ساتھ اپنا تعلق برقرار رکھتے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود سیاسی حساسیت کے باوجود وہ عمران خان کو تسلیم کرنے اور ان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے سے نہیں گھبراتے۔
شعیب اختر نے عمران خان کو پاکستان کرکٹ کی ایک بڑی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے کھیل اور قیادت کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔
