پریم نگر میں 20 سالہ خاتون پل سے دریا میں کود گئی

(ویب ڈیسک):پریم نگر کے قریب شیو دال پل پر ایک 20 سالہ خاتون مبینہ طور پر اپنی گاڑی سے اترنے کے بعد پل کی ریلنگ کے قریب گئی، جہاں وہ کچھ دیر ریلنگ سے لٹک کر جھولتی رہی اور پھر اچانک دریا میں چھلانگ لگا دی۔
واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے خاتون کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ خاتون کے دریا میں چھلانگ لگانے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
